![]() |
Amir khan is an unforchnate man, |
ممبئی (نیوز ڈیسک) عامر خان کی تازہ ترین ہٹ فلم "PK" شہرت اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے اور شوبز تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ یہ سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ بھی توڑنے والی ہے اور عنقریب آپ کو یہ خبر مل سکتی ہے کہ "PK" بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مال کمانے والی فلم بن گئی ہے۔
ہٹلر کا ہم شکل ہونا یورپی شہری کے لیے نیک شگون ثابت ہوا
اس سے پہلے 280 کروڑ بھارتی روپے(446کروڑ پاکستانی روپے)کمانے والی فلم ’’دھوم 3‘‘ کمائی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور یہ بھی عامر خان کی ہی تخلیق تھی۔ دوسرے نمبرپر شاہ رخ خان کی ’’چنائی ایکسپریس‘‘ ہے۔ ’’دھوم 3‘‘ نے اپنے پہلے ہفتے میں 179 کروڑبھارتی روپے کمائے تھے جبکہ "PK" پہلے ہفتے میں تقریباً 183 کروڑ بھارتی روپے کماچکی ہے۔ یہ کمائی صرف بھارت میں کی گئی ہے جبکہ بیرون ملک نمائش سے یہ فلم تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے) کماچکی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم 300 کروڑ بھارتی روپے کا ہدف بھی حاصل کرسکتی ہے لیکن اگر یہ ممکن نہ بھی ہوا تو کم از کم یہ بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم تو ضرور بن جائے گی۔

Post a Comment
thenks for feed back