200 سال سے چھپ کر بیٹھے شخص نے دنیا کو حیران کر دیا |
اولان بیٹار (نیوز ڈیسک) منگولیا کے پہاڑوں میں دو صدیوں سے مراقبے کی حالت میں بیٹھے بدھ راہب کی حنوط شدہ لاش دریافت ہوئی ہے اور مصری فرعونوں کے بعد کسی لاش کا اس قدر اچھی حالت میں دریافت ہونے کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔ اخبار ’’مارننگ نیوز پیپر‘‘ کے مطابق بدھ راہب کی حنوط شدہ لاش ایک کھال میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کی دریافت صوبہ سونگھی نوکھیر خان میں ہوئی ہے۔
راہب اپنے دونوں ہاتھ گود میں رکھے آلتی پالتی مارے بیٹھا ہے اور اس کا جھکا ہوا سر اس کے گہرے غوروفکر میں غرق ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین راہب کی حنوط شدہ لاش کو مزید تحقیق کیلئے دارالحکومت لے آئے ہیں جہاں جلد ہی غیر ملکی ماہرین کی آمد بھی متوقع ہے۔
Post a Comment
thenks for feed back